دور بیٹھا رہا بچھونے سے
کوئی بہلا نہیں کھلونے سے
اب یہ دریا کو کون سمجھائے
آنکھ اکتا گئی ہے رونے سے
کیا کوئی خواب خوشگوار ملا
میرے حصے کی نیند سونے سے
پھر بھی کمرہ بھرا بھرا سا ہے
لگ کے بیٹھا ہوں ایک کونے سے
میں سمندر سے پوچھ سکتا ہوں
کیا ملا کشتیاں ڈبونے سے
کیا خبر وہ نہ ہو مرا راولؔ
میرا ہونا ہے جس کے ہونے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.