Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دور دل کا ملال کرتے ہیں

زرغونہ خالد زرغونے

دور دل کا ملال کرتے ہیں

زرغونہ خالد زرغونے

MORE BYزرغونہ خالد زرغونے

    دور دل کا ملال کرتے ہیں

    سلسلے سب بحال کرتے ہیں

    دل کو پھر پائمال کرتے ہیں

    خود کو یوں لا زوال کرتے ہیں

    حالت ہجر دیکھ لیتے ہیں

    آرزوئے وصال کرتے ہیں

    راستے میں بچھے رہیں کب تک

    نین میرے سوال کرتے ہیں

    اور کوئی بھی کر نہیں سکتا

    آپ جتنا خیال کرتے ہیں

    لوگ ایسے یہاں بھی بستے ہیں

    جو کہ جینا محال کرتے ہیں

    آپ کیوں میری فکر میں اپنے

    رائیگاں ماہ و سال کرتے ہیں

    ایک جادو سا مجھ پہ اکثر ہی

    عشق کے خد و خال کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے