دور ہی سے نہار لیں گے ہم
دور ہی سے نہار لیں گے ہم
تم کو شرمندہ کیا کریں گے ہم
صوفیوں کی طرح جئیں گے ہم
درد میں رقص بھی کریں گے ہم
مسکرا کر کرو ہمیں رخصت
تم بھی روئے تو کیا کریں گے ہم
دے کے جاتے ہو زندگی کی دعا
کیا تمہارے بنا جئیں گے ہم
اپنے گھر میں بھلے لڑیں جھگڑیں
ایک ہی چھت تلے رہیں گے ہم
پہلے ماں باپ کی کریں خدمت
بال بچے بھی پال لیں گے ہم
عید کا روز ہے چلو بادلؔ
آج ان سے گلے ملیں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.