دور ہوں گی نہ یہ بلائیں کیا
دور ہوں گی نہ یہ بلائیں کیا
بے اثر جائیں گی دوائیں کیا
ہم نے کہہ تو دیا کہ زندہ ہیں
اس کے آگے بھی کچھ بتائیں کیا
ہم تو اپنا وجود ہار گئے
اور اب داؤں پر لگائیں کیا
کیا یہ کہہ دیں کہ ہم بہت خوش ہیں
آپ سے جھوٹ بول جائیں کیا
اس کے آگے چلی ہے کب کس کی
پھر مقدر کو آزمائیں کیا
ہاتھ خالی تھے اب بھی خالی ہیں
پھر ترے در سے لوٹ جائیں کیا
آپ کہتے ہیں ہم سے رونا مت
ایسی حالت پے مسکرائیں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.