Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دور جانے کے تمہارے دن جو پاس آنے لگے

سجیت سہگل حاصل

دور جانے کے تمہارے دن جو پاس آنے لگے

سجیت سہگل حاصل

MORE BYسجیت سہگل حاصل

    دور جانے کے تمہارے دن جو پاس آنے لگے

    تتلیاں آتی ہیں کم کم گل بھی مرجھانے لگے

    لوٹ جانے كا ارادہ تم نے جب ظاہر کیا

    حال فرقت سوچ کر ہم روئے گھبرانے لگے

    آج دن وہ آ گیا ہے جس کا سوچا بھی نہ تھا

    ہم نہ تھے کل تک کسی کے تیرے کہلانے لگے

    جانتے ہو جاں بھی دے دیں گے تمہارے نام پر

    پھر بتاؤ ہم تمہیں کیوں اتنے بیگانے لگے

    سانحہ تجھ سے بچھڑ جانے کا ایسا ہے کہ دوست

    آنسوؤں میں ڈوب کر ہم دل کو بہلانے لگے

    سن کے طوطے کی صدا بھی منتظر ان کے ہوئے

    دیکھیے کس کس کی اب باتوں میں ہم آنے لگے

    ہو گئی الفت انہیں بھی آج ہم سے آخرش

    دیکھ کر وہ آئنہ اب خود سے شرمانے لگے

    ایک دن دینا پڑے گا اپنے جرموں کا حساب

    کتنے ہیں دستور توڑے کتنے جرمانے لگے

    حال کیسے ہو گیا حاصلؔ کا کیا بتلائیں اب

    جب بھی کوئی بات کی وہ ہم کو دیوانے لگے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے