دور میں ہو گیا تجھ سے کہ نبھانا نہ پڑے
دور میں ہو گیا تجھ سے کہ نبھانا نہ پڑے
اس لیے جوڑا نہیں کچھ کہ گھٹانا نہ پڑے
لوگ کہتے ہیں مجھے اس لئے تنہائی پسند
مجھ سے پاگل کو کہیں پاس بٹھانا نہ پڑے
چاہتا یہ ہوں کوئی بیچ کا رستہ نکلے
میں ترے ساتھ رہوں اس کو بھلانا نہ پڑے
بات تو تب ہے مداری کہ تماشے میں ترے
دل بہل جائے کوئی اشک بہانا نہ پڑے
اس کی گلیوں میں وہ وحشت ہے اگر دیکھے تو
تجھ کو صحرا میں کسی طور بھی جانا نہ پڑے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.