دور رہتا تھا مگر مجھ پہ نظر رکھتا تھا
دور رہتا تھا مگر مجھ پہ نظر رکھتا تھا
جانے وہ کون تھا جو میری خبر رکھتا تھا
دور تک دائرے رنگوں کے بکھر جاتے تھے
پیار سے جب وہ مرے کاندھے پہ سر رکھتا تھا
شام کے سایوں کے بڑھتے ہی وہ حسب معمول
روز اک شمع سر راہ گزر رکھتا تھا
اپنے کردار کو پرکھا نہ کبھی بھی اس نے
وہ تو دن رات فقط مجھ پہ نظر رکھتا تھا
لکھ کر اک نام مٹا دیتا تھا فوراً وہ سلیمؔ
زیر لب نام وہ اک آٹھوں پہر رکھتا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.