دور تا حد افق منظر سنہرا ہو گیا
دور تا حد افق منظر سنہرا ہو گیا
رفتہ رفتہ شام کا ہر رنگ گہرا ہو گیا
یا تو اب آہٹ کوئی مجھ تک پہنچ پاتی نہیں
یا مرے اندر کا سارا شہر بہرا ہو گیا
ایک اک کر کے ہر اک تصویر دھندلاتی گئی
جب اداسی کا کنواں کچھ اور گہرا ہو گیا
کیا کہوں کس شہر کی ویرانیاں آنکھوں میں تھیں
جس گھنے جنگل سے میں گزرا وہ صحرا ہو گیا
- کتاب : سکوت دشت (Pg. 62)
- Author : اقبال انجم
- مطبع : ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس دہلی۔6 (2019)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.