دور تک جب دیدۂ نمناک دیکھے جائیں گے
دور تک جب دیدۂ نمناک دیکھے جائیں گے
شہر کے سب ظالم و سفاک دیکھے جائیں گے
بولنے پر جب یہاں پابندیاں لگ جائیں گی
ایسے عالم میں بھی ہم بے باک دیکھے جائیں گے
جب برہنہ نسل نو پوری طرح ہو جائے گی
ہم تو تب بھی صاحب پوشاک دیکھے جائیں گے
جب محاذ عشق سے آئے گی آواز وفا
سب سے آگے ہم گریباں چاک دیکھے جائیں گے
حسن کے دریا کی تہ سے سیپ لانے کے لئے
پھر مرے جیسے نئے تیراک دیکھے جائیں گے
کیا گزر ہم جیسے نافہموں کا ان کی بزم میں
جلوہ فرما صاحب ادراک دیکھے جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.