دور تک سیلاب ہی سیلاب ہے
دور تک سیلاب ہی سیلاب ہے
اور کوئی اس قدر بے آب ہے
موت اک زندہ حقیقت ہے حضور
زندگی انسان کی اک خواب ہے
شان محفل کہہ رہے ہیں اس کو لوگ
وہ کہ جو ناواقف آداب ہے
کر گیا بے حد ترقی آدمی
دیکھیے زیر قدم مہتاب ہے
سہمی سہمی ہے فضا سنگیت کی
ساز سے روٹھا ہوا مضراب ہے
اس کا اندازہ نہیں ہے آپ کو
کس قدر قلب حسنؔ بیتاب ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.