اعتبار عمر فانی کچھ نہیں
اعتبار عمر فانی کچھ نہیں
چار دن کی زندگانی کچھ نہیں
وقت پیری زندگانی کچھ نہیں
زندگانی بے جوانی کچھ نہیں
آنسوؤں سے کیا بجھے دل کی لگی
آگ کے آگے یہ پانی کچھ نہیں
سن کے وہ افسانۂ الفت مرا
بولے یہ جھوٹی کہانی کچھ نہیں
اس قفس میں دی جگہ صیاد نے
جس میں ہفتوں دانہ پانی کچھ نہیں
بے بقا ہے عالم ناپائیدار
کچھ نہیں دنیائے فانی کچھ نہیں
خشک ہے بے اشک کشت آرزو
سوکھتا ہے دھان پانی کچھ نہیں
جام مے جب تک ہے گردش میں شہیرؔ
خوف دور آسمانی کچھ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.