Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اعتماد عشق کو کیوں رائیگاں سمجھا تھا میں

شاداں اندوری

اعتماد عشق کو کیوں رائیگاں سمجھا تھا میں

شاداں اندوری

MORE BYشاداں اندوری

    اعتماد عشق کو کیوں رائیگاں سمجھا تھا میں

    ان کے جلوے بھی وہیں نکلے جہاں سمجھا تھا میں

    ایک پسندیدہ گرفتاری تھی آزادی نہ تھی

    ایک قفس تھا وہ بھی جس کو آشیاں سمجھا تھا میں

    کس قدر طعنے دئے ہیں ہمت پرواز نے

    سوچتا ہوں کیوں قفس کو آشیاں سمجھا تھا میں

    اے معاذ اللہ مفہوم وفا کی وسعتیں

    زندگی کو مختصر سی داستاں سمجھا تھا میں

    کس قدر مرغوب تھا دل کو مقدر کا فریب

    ایک پردہ تھا جہاں سب کچھ نہاں سمجھا تھا میں

    باوجود گمرہی اللہ رے جوش تلاش

    منزلوں کو بھی غبار کارواں سمجھا تھا میں

    کیا خبر شاداںؔ یہ غم بھی جاوداں ہے یا نہیں

    عیش کو بھی یوں ہی کچھ دن جاوداں سمجھا تھا میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے