احتیاطاً کوئی جواب نہ دے
احتیاطاً کوئی جواب نہ دے
پیالہ بے ظرف ہے شراب نہ دے
دائرہ بند مشک بو کو صدا
اے دل خانماں خراب نہ دے
خاطر زود رنج رکھتا ہوں
نا دمیدہ کوئی گلاب نہ دے
حادثے میں شریک تھے کتنے
مہرباں جھوٹ سچ حساب نہ دے
خواب اسلاف خواب ہے اب تک
از سر نو مزید خواب نہ دے
کار بے سود ہے مجھے ناحق
قد سے اونچا کوئی خطاب نہ دے
جانچ حالات کے تناظر میں
جرم کا فیصلہ شتاب نہ دے
کون سنتا ہے کسی کا افضلؔ
روز و شب درس انقلاب نہ دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.