ایک آواز لگانی ہے گزر جانا ہے
ایک آواز لگانی ہے گزر جانا ہے
ہم فقیروں نے بھلا کون سا گھر جانا ہے
بات رہ جائے گی پٹری پہ حسیں آنکھوں کی
ریل رکنی ہے مسافر نے اتر جانا ہے
سانس ڈوری کو ترے ہاتھ سے یوں باندھ لیا
تو نے جب ہاتھ چھڑانا ہے تو مر جانا ہے
بات تو جب ہے مری آنکھ مکمل کر دے
دل تو ویسے بھی تری سے بھر جانا ہے
شکر ہے مجھ کو مرے غم نے سنبھالا ساجدؔ
ورنہ ماحول سے لگتا تھا کہ ڈر جانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.