ایک ان دیکھا سا صحرا دائرہ در دائرہ
ایک ان دیکھا سا صحرا دائرہ در دائرہ
اور میں صدیوں کا پیاسا دائرہ در دائرہ
دل میں اک بیتے ہوئے موہوم لمحے کی کسک
آنکھ میں عکس تمنا دائرہ در دائرہ
آسماں کی وسعتیں اور سعئ لا حاصل میں گم
پر بریدہ اک پرندہ دائرہ در دائرہ
اک ہجوم نعرہ زن ہے دائرے کے آس پاس
اور میں پیہم تماشا دائرہ در دائرہ
راستے مسدود تھے لیکن رہا عزم سفر
میں نے حرف شوق لکھا دائرہ در دائرہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.