ایک بے وفا کے غم کا تماشہ نہیں کیا
ایک بے وفا کے غم کا تماشہ نہیں کیا
یعنی کسی سے ہجر کا چرچا نہیں کیا
سمجھا رہا ہے مجھ کو وہ صحرا نوردیاں
جس نے کہ عشق بھی ابھی پہلا نہیں کیا
جب تک رہا وہ شوق سے دل میں رکھا اسے
اس دل کو اس کے واسطے پنجرہ نہیں کیا
اپنی وفا کا اس سے بڑا کیا ثبوت دوں
رخصت تو کر دیا اسے رسوا نہیں کیا
اپنے کیے پہ خود ہی پشیماں تھا وہ اثرؔ
سو میں نے اس سے کوئی بھی شکوہ نہیں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.