ایک دیوان لے کے بیٹھے ہیں
ایک دیوان لے کے بیٹھے ہیں
کیا ہی سامان لے کے بیٹھے ہیں
لو ہتھیلی پہ جل رہی ہے اور
دل میں طوفان لے کے بیٹھے ہیں
بس مجھے چھوڑ کر جہاں میں سب
کام آسان لے کے بیٹھے ہیں
آپ کے دم سے ہوں میں جان من
آپ ہی جان لے کے بیٹھے ہیں
ضبط کر کے ہزار دکھ دل میں
ایک مسکان لے کے بیٹھے ہیں
بعد گننے کے کم نہیں ہوتے
تارے تو جان لے کے بیٹھے ہیں
ہونٹ سی کر گلی سے گزریں گے
سب مکاں کان لے کے بیٹھے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.