ایک دن دل جان سے سب پر بھروسہ ہو گیا
ایک دن دل جان سے سب پر بھروسہ ہو گیا
دشمنوں کے بیچ میں بالکل نہتھا ہو گیا
روشنی ہی روشنی تھی دور تک دیکھو جہاں
تو گیا کیا یار ہر سو بس اندھیرا ہو گیا
جا بہ جا آتی نظر اب لاج لٹتی پریم کی
کیوں ہوس کی آگ میں ہر شخص اندھا ہو گیا
چار دن سے بس اداسی بس اداسی ساتھ ہے
یوں سمجھ لو دوست سے تم یار جھگڑا ہو گیا
ایک پر وہ کس طرح موقوف رہتا سال بھر
چار دن کی چاندنی میں جو سبھی کا ہو گیا
چارہ گر بھی لگ گئے سب اپنے دوجے کام سے
دید سے تیری ترا بیمار اچھا ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.