ایک دو اشک ندامت نہیں پیدا کرتے
ایک دو اشک ندامت نہیں پیدا کرتے
پہلی ہی بار کہاں گھاس ہری آتی ہے
سوچتا ہوں کہ کسے دیکھوں کسے نہ دیکھوں
نیند آنکھوں پہ کئی خواب دھری آتی ہے
عشق کی آگ پہ یہ تیل چھڑکتی ہے میاں
خشک آنکھوں سے جو اشکوں کی لڑی آتی ہے
اشک جو چاند کے چہرے پہ بھی گرتے ہیں کبھی
زندگی ایک تصور سے جلا پاتی ہے
خشک موسم کا جو اک بار کیا تھا شکوہ
تب سے ملنے مجھے ہر سال مری آتی ہے
پہلے اک عمر پرستان کی گلیاں ناپیں
پھر مرے ہاتھ میں جادو کی چھڑی آتی ہے
ہو تو سکتی ہے میسر مجھے خلعت موسیٰؔ
کیا کروں بیچ میں دریوزہ گری آتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.