ایک ہم سخاوت میں گھر کا گھر لٹا بیٹھے
ایک ہم سخاوت میں گھر کا گھر لٹا بیٹھے
ایک وہ خیانت سے اپنا گھر سجا بیٹھے
روشنی کا ذمہ جو اپنے سر لیا ہم نے
اور کچھ نہ سوجھا تو اپنا گھر جلا بیٹھے
اپنے ہار جانے کا غم نہیں ذرا مجھ کو
غم ہے میرے اپنے بھی دشمنوں میں جا بیٹھے
کس قدر بھروسہ تھا ان کو ذات اقدس پر
یوں ہی تھوڑی اپنی وہ کشتیاں جلا بیٹھے
کل جو ہنس کے ملتے تھے منہ چھپائے پھرتے ہیں
شمسؔ آپ کیوں ان کو آئینہ دکھا بیٹھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.