ایک اک لمحہ مجھے زیست سے بے زاری ہے
ایک اک لمحہ مجھے زیست سے بے زاری ہے
میری ہر سانس سلگتی ہوئی چنگاری ہے
کیا ہی اوراق مصور ہیں کتاب دل کے
خون ارماں سے ہر اک صفحے پہ گل کاری ہے
زخم ہی زخم ہیں آنکھوں سے لگا کر دل تک
سوچ میں ہوں کہ یہ کس قسم کی دل داری ہے
یہ سمٹتے ہوئے سائے یہ لرزتے در و بام
اک نئی صبح کے اعلان کی تیاری ہے
ہر قدم پر نظر آتے ہیں صلیبوں کے ستون
یہ کوئی خواب ہے یا عالم بیداری ہے
کیوں اٹھیں پاؤں جنوں کے سوئے منزل صادقؔ
ایک اک گام سلاسل کی گراں باری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.