ایک اک شعر سنایا اسے تفسیر کے ساتھ
ایک اک شعر سنایا اسے تفسیر کے ساتھ
کل بہت بات ہوئی تھی تری تصویر کے ساتھ
مدتوں بعد جو آیا ہے مرے خط کا جواب
اس نے بھیجا ہے مجھے پھول بھی تحریر کے ساتھ
ایک ہی عشق کیا اور کیا ایسا عشق
جیسے غالبؔ نے کیا میر تقی میرؔ کے ساتھ
اتنا خاموش مرے دل کا مکاں ہے مت پوچھ
گفتگو کرتی ہے تصویر بھی تصویر کے ساتھ
اس قدر نیک گنہ گار مرا دوست اریبؔ
جس کو جنت بھی میسر ہوئی زنجیر کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.