ایک جھونکے کے منتظر ہیں ہم
ایک جھونکے کے منتظر ہیں ہم
برگ آخر سر شجر ہیں ہم
صرف ناقدریٔ زمانہ ہیں
سنگ ریزوں میں گم گہر ہیں ہم
حافظہ بھی جسے بھلا بیٹھا
اس گئے دور کی خبر ہیں ہم
پڑھ لو کچھ نقش ہیں ابھی باقی
سن لو پھر قصہ مختصر ہیں ہم
ہائے پھر التفات دیر آید
وائے پھر فکر و غم کدھر ہیں ہم
فرد عصیاں سے ہے کسے انکار
بندہ پرور کرم بشر ہیں ہم
محشر دار و گیر میں تنہا
وہ کہیں کاش آ ادھر ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.