ایک کمرے میں ہوں یکجا میں جوانی اور تم
ایک کمرے میں ہوں یکجا میں جوانی اور تم
شام تنہائی خدا کی مہربانی اور تم
اب سمجھ میں آئے فطرت کے معانی اور تم
جس طرح بہتے ہوئے چشمے کا پانی اور تم
زندگی میں چار چیزیں راس آئی ہیں مجھے
دل لگی آوارہ گردی چھیڑ خانی اور تم
وہ سیاست کی علامت تم محبت کی دلیل
دونوں معیار وفا ہیں راجدھانی اور تم
ذہن کے نازک دریچوں میں ہے تابندہ ابھی
چند یادیں چند تصویریں پرانی اور تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.