ایک لحظہ نہ غم سود و زیاں ہم نے کیا
ایک لحظہ نہ غم سود و زیاں ہم نے کیا
موسم ہجر میں یہ کار گراں ہم نے کیا
یہ زمیں سخت تھی اصحاب محبت کے لئے
چشمۂ اشک یہاں کیسے رواں ہم نے کیا
کیسی ویرانی تھی ہم جس میں کھلاتے رہے پھول
کیا عیاں تھا جسے ہر روز نہاں ہم نے کیا
ہم نے جو کچھ بھی کیا غم کے حوالے سے کیا
یوں نہیں کار جنوں رہ گزراں ہم نے کیا
زندگی تیری جبیں یوں ہی چمکتی رہ جائے
اس پہ ایک چاند سجانے کا گماں ہم نے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.