ایک میٹھی سی کسک جاگ اٹھی ہے من میں (ردیف .. ا)
ایک میٹھی سی کسک جاگ اٹھی ہے من میں
یاد پھر سے مجھے اک خواب پرانا آیا
آج میں آہنی دیوار سے ٹکرا جاؤں
آج اک دوست مجھے دینے دلاسا آیا
آپ نے ہم کو ابھی ٹھیک سے جانا کب ہے
وار یہ آخری ہوگا اگر اوچھا آیا
مانا دشوار سہی پھر بھی کریں کیا آخر
تیرے گھر تک اگر آیا یہی رستہ آیا
تو تو پاؤں میں لئے پھرتا ہے منزل لیکن
ہم کو بس ایک ترا راستہ تکنا آیا
صائمہؔ ختم ہوئے عذر تعلق کے تمام
اجنبی بن کے وہ دیرینہ شناسا آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.