ایک مصرعہ ہوا عطا مجھ کو
ایک مصرعہ ہوا عطا مجھ کو
شعر تجھ پر کہوں بتا مجھ کو
رات بھر جاگنے کی عادت تھی
اور پھر عشق ہو گیا مجھ کو
اے شب غم کہیں ٹھکانہ کر
اک ولی نے ہے دی دعا مجھ کو
تو کہیں راکھ ہی نہ ہو جائے
اس طرح ہاتھ مت لگا مجھ کو
موسم ہجر جا خدا حافظ
اس نے اپنا بنا لیا مجھ کو
دشت گردی مرے وجود میں ہے
قیس بھی سوچتا رہا مجھ کو
میرے پہلو میں آ کے بیٹھ کبھی
ایسا لمحہ بھی کر عطا مجھ کو
استراحت ملے سماعت کو
ایسی آئے کوئی صدا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.