ایک مدت سے اپنے گھر میں ہیں
ایک مدت سے اپنے گھر میں ہیں
پھر بھی لگتا ہے ہم سفر میں ہیں
اے زمیں تیری کوئی سنتا نہیں
آسمانوں کے سب اثر میں ہیں
چلتے رہنے سے یہ ہوا محسوس
کتنی حیرانیاں سفر میں ہیں
کشمکش کوئی ختم ہوتی نہیں
ہم اگر میں ہیں یا مگر میں ہیں
سرسری جن کو دیکھتے ہیں سب
وہ بھی منظر مری نظر میں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.