ایک مدت سے بہت چیخ رہا ہے مجھ میں
ایک مدت سے بہت چیخ رہا ہے مجھ میں
درد فرقت کا کوئی مارا ہوا ہے مجھ میں
کیسے کہہ دوں کہ نہیں خانۂ دل میں کوئی
روز اول سے مکیں میرا خدا ہے مجھ میں
کوئی پر شور بیاباں کی صدا ہے مجھ میں
میں تعلق کو نبھانے کا ہنر جانتا ہوں
پھر بھی روٹھا ہوا ہم راز مرا ہے مجھ میں
کیسے میں حال دل زار بتاؤں سب کو
اک عجب طرح کا طوفان بپا ہے مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.