ایک مدت سے ہے درکار دل وحشی کو
غم کوئی قابل آزار دل وحشی کو
اک گزارش مرے حالات بدل سکتی تھی
بس گوارہ نہیں اپکار دل وحشی کو
چند لمحات ہی ٹھہرا تھا انا کا موسم
دے گیا کچھ نئے اشعار دل وحشی کو
اپنے کردار میں یکتا ہے زمانے بھر میں
غم گوارہ ہے نہ غم خوار دل وحشی کو
چوٹ سہنے کے بھی آداب ہیں لیکن شاہدؔ
کون سمجھائے یہ اسرار دل وحشی کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.