ایک مدت سے مرے گھر میں نہ آیا کوئی
ایک مدت سے مرے گھر میں نہ آیا کوئی
پھر بھی آنگن میں نظر آتا ہے سایا کوئی
مجھ کو اک زخمی پرندے کا خیال آتا ہے
شاخ سے ٹوٹ کے اڑتا ہے جو پتہ کوئی
لوگ گھبرا کے نکل آئے ہیں میدانوں میں
حبس ایسا ہے کہ آتا نہیں جھونکا کوئی
بے خبر وقت کے دھارے پہ بہے جاتے ہیں
کیا خبر کون سی منزل پہ ہے پہنچا کوئی
رنگ کیا کیا نہ سمائے ہیں مری آنکھوں میں
صورت نقش مگر دل میں نہ اترا کوئی
جو مری روح کے زخموں کا مداوا لے زمانؔ
مجھ کو اس شہر میں ملتا نہیں ایسا کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.