ایک نالے میں ساری رات گئی
ایک نالے میں ساری رات گئی
ایک ہچکی میں کائنات گئی
دولت زیست تھی امانت دوست
ایک بات آئی ایک ہات گئی
لطف دیکھا نہ کچھ جوانی کا
کیا پلک مارتے یہ رات گئی
وقت آخر بھی وہ نہیں آئے
ہاتھ ملتی ہوئی حیات گئی
پاس تھے تم مزہ تھا جینے کا
تم گئے لذت حیات گئی
پاتے ہی دل کا بھید وہ روٹھے
لب پہ آئی نہ تھی کہ بات گئی
کیا ملا دل کو بے نشاں کر کے
ایک بیکس کی کائنات گئی
نعش افسر نہیں اٹھی یہ سروشؔ
کسی نو شاہ کی برات گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.