ایک رشتہ درد کا ہے میرے اس کے درمیاں
ایک رشتہ درد کا ہے میرے اس کے درمیاں
پھر بھی کتنا فاصلہ ہے میرے اس کے درمیاں
میرے اس کے درمیاں یوں ہی رہیں گی رنجشیں
کوئی جب تک تیسرا ہے میرے اس کے درمیاں
بات ہم دونوں کی ہے ہم خود نمٹ لیں گے کبھی
کیوں زمانہ بولتا ہے میرے اس کے درمیاں
کل تلک تھے ساتھ ہم اک دوسرے کے اور آج
مدتوں کا فاصلہ ہے میرے اس کے درمیاں
چھوٹی موٹی رنجشیں ہیں خود بہ خود مٹ جائیں گی
اور ابھی بگڑا ہی کیا ہے میرے اس کے درمیاں
اس کو بھی ہو جائے گی مجھ سے محبت پر ابھی
گفتگو کا سلسلہ ہے میرے اس کے درمیاں
آرزو دل کی ہے راغبؔ عمر بھر روشن رہے
جو یقیں کا اک دیا ہے میرے اس کے درمیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.