ایک سوکھے شجر کا سایہ ہوں
ایک سوکھے شجر کا سایہ ہوں
میں بھی اس دھوپ کی رعایا ہوں
مجھ کو رکھ لے سمیٹ کر دل میں
میں تری آنکھ کا کرایہ ہوں
تو بدن کو ٹٹولتا کیا ہے
میں تری روح میں سمایا ہوں
آج سے تم نہیں رہے میرے
میں تمہارے لئے پرایا ہوں
آج پھر اس نے پوچھا کیسے ہو
آج پھر جھوٹ بول آیا ہوں
ہجر اب کے مزے میں گزرے گا
اس کی تصویر کھینچ لایا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.