ایک تنہا کتاب لکھوں گا
ایک تنہا کتاب لکھوں گا
اپنے غم کا حساب لکھوں گا
لمحہ لمحہ عذاب لکھوں گا
زندگی کو سراب لکھوں گا
خون دل سے قلم کو تر کر کے
تیرے خط کا جواب لکھوں گا
تو نے لکھے ہیں جو خطوط مجھے
ان کی میں اب کتاب لکھوں گا
تجھ کو ظالم لکھوں گا میں کیسے
خود کو خانہ خراب لکھوں گا
خود کو ذرہ بھی لکھ نہیں سکتا
میں تجھے آفتاب لکھوں گا
نشہ طاری ہو دیکھنے سے جسے
تجھ کو ایسی شراب لکھوں گا
ساتھ خوشترؔ بتائے لمحوں کو
اک ادھورا سا خواب لکھوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.