ایک ٹھہرے ہوئے تالاب میں ہلچل کر کے
ایک ٹھہرے ہوئے تالاب میں ہلچل کر کے
چین پائے گا نہ تو بھی مجھے بے کل کر کے
تیری آنکھوں کو دیا وقت تو لب چھوٹ گئے
میں نے دیکھا ہی نہیں تجھ کو مکمل کر کے
اپنے جوبن کی طرح تو بھی ہے الھڑ جاناں
تو نے سونے کو پہن رکھا ہے پیتل کر کے
تیری باہوں کے ہوس ناک تأثر کی قسم
تو نے چھوڑا ہے مرا جسم معطل کر کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.