ایک تو ہے کہ رسائی ہے تری ہر دل تک
ایک تو ہے کہ رسائی ہے تری ہر دل تک
ایک میں حد ہے مری صرف تری محفل تک
دل کے رستے سے چلا تو سفر آسان ہوا
ورنہ مشکل تھا پہنچ پانا مرا منزل تک
لے لیا نام جو گرداب میں گھرتے ہی ترا
ناؤ طوفان نے پہنچا دی مری ساحل تک
کوئی تارا نہیں ناچیز سا ذرہ ہوں مگر
لے کے آئی کشش عشق مہ کامل تک
کشتۂ تیغ نظر ہونے کی چاہت میں پیامؔ
خود کھنچے آئے ہیں عشاق کوئے قاتل تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.