Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک وہی معمول نبھانا ہوگا پھر

اکھلیش تیواری

ایک وہی معمول نبھانا ہوگا پھر

اکھلیش تیواری

MORE BYاکھلیش تیواری

    ایک وہی معمول نبھانا ہوگا پھر

    خود کو کھو کر خود کو پانا ہوگا پھر

    راہ گزر تنہائی کی ہے دھیان رہے

    رستے میں ہی ایک زمانہ ہوگا پھر

    راہ بھٹک جاؤ اب کے یہ ممکن ہے

    پر اس جنگل میں سے جانا ہوگا پھر

    جن کی آسانی ہی جن کی مشکل ہے

    ان لفظوں کو ہی دہرانا ہوگا پھر

    وہ پھل دار درخت گرایا آندھی نے

    ان کا اب کس اور نشانہ ہوگا پھر

    آج تو اس سے میری راتیں روشن ہیں

    کل کو جب یہ زخم پرانا ہوگا پھر

    کب سوچا تھا چپی بولے گی ایسے

    آوازوں سے یوں ویرانہ ہوگا پھر

    صحرا میں جو خاک اڑی ہے بے موسم

    دیکھو تو وہ ہی دیوانہ ہوگا پھر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے