ایک وقتی خوشی نہیں ہوتی
عاشقی دل لگی نہیں ہوتی
بھوک آنکھوں میں اس کی ہوتی ہے
جس کی نیت بھری نہیں ہوتی
سوچ میں گر نہ اک نیا پن ہو
شعر میں تازگی نہیں ہوتی
ہر کسی کا نہ ہاتھ تھاما کر
سب کی چاہت کھری نہیں ہوتی
ملک ایسا کوئی بتا دیجے
جس میں عصمت دری نہیں ہوتی
سچ تو یہ ہے کہ حق پرستوں میں
خصلت سامری نہیں ہوتی
اس کی رومانوی ادا پر بھی
دل میں اب گدگدی نہیں ہوتی
دوست مشکل میں گر نہ کام آئے
دوستی کام کی نہیں ہوتی
پھول کھلتا نہیں محبت کا
شاخ دل جب ہری نہیں ہوتی
عشق از خود ہی ایک جادو ہے
اس میں جادوگری نہیں ہوتی
پیار اس کو نکھار دیتا ہے
جو بھی لڑکی پری نہیں ہوتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.