Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک ویرانی سی چھائی آپ کے جانے کے بعد

مہربان امروہوی

ایک ویرانی سی چھائی آپ کے جانے کے بعد

مہربان امروہوی

MORE BYمہربان امروہوی

    ایک ویرانی سی چھائی آپ کے جانے کے بعد

    دل میں ہے وحشت سمائی آپ کے جانے کے بعد

    دن گزرتا ہی نہیں اور رات بھی کٹتی نہیں

    جان پر میری بن آئی آپ کے جانے کے بعد

    رونا دھونا کچھ نہ کھانا اور جھڑک کر بولنا

    ہم نے یہ عادت بنائی آپ کے جانے کے بعد

    دکھ دیے تکلیف دی خود کو ملامت بھی کیا

    ہو گئی خود سے لڑائی آپ کے جانے کے بعد

    ہوں مریض عشق مجھ کو چین کچھ آتا نہیں

    بے اثر ہے ہر دوائی آپ کے جانے کے بعد

    وحشت صحرا بھی مجھ کو دیکھ کر حیران ہے

    میں نے وہ حالت بنائی آپ کے جانے کے بعد

    ایک دھوکا ہے محبت دوستی بھی ہے فریب

    یہ سمجھ میں بات آئی آپ کے جانے کے بعد

    ضو فشاں جگنو ستارے چاندنی تھی مہرباںؔ

    پھر کبھی وہ شب نہ آئی آپ کے جانے کے بعد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے