عوض کب وفا کا وفا مانگتے ہیں
عوض کب وفا کا وفا مانگتے ہیں
سلامت رہو یہ دعا مانگتے ہیں
صدائے فقیر اور کیا ہوں گی ظالم
خدا سے ترا ہم بھلا مانگتے ہیں
یہ چھپ چھپ کے شام و سحر رونے والے
یہ کیا چاہتے ہیں یہ کیا مانگتے ہیں
مٹا دے ہمیں اے محبت مٹا دے
ہم اپنے کئے کی سزا مانگتے ہیں
کرم کر نہ جا ہم فقیروں کی خو پر
فقیروں کا کیا ہے سدا مانگتے ہیں
یوں ہی بن گیا سوزؔ دشمن زمانہ
کہ ہم کب کسی کا برا مانگتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.