فائدہ کیا ہے ہمیں اور خسارہ کیا ہے
فائدہ کیا ہے ہمیں اور خسارہ کیا ہے
جو بھی ہے آپ کا سب کچھ ہے ہمارا کیا ہے
ہم نے کچھ ایسی بنا رکھی ہے حالت اپنی
پوچھتا کوئی نہیں حال تمہارا کیا ہے
کچھ نہیں دیکھتے کچھ بھی ہو ترے دیوانے
دیکھتے ہیں تری جانب سے اشارہ کیا ہے
دور سے جو نظر آتا ہے ستارے جیسا
اشک مہتاب ہے یا کوئی شرارہ کیا ہے
جسم پر وار کیا اور اسے ڈھیر کیا
ہم کو مارا ہے قضا نے ولے مارا کیا ہے
ختم ہو جائے گا جب کھیل تو کھل جائے گا
کوئی جیتا ہے تو کیا ہارا تو ہارا کیا ہے
ڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا ہے بہت
ڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا کیا ہے
مر گئے ہوتے تو یاد آتے تمہیں بھی اجملؔ
جی رہے ہیں تو قصور اس میں ہمارا کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.