فاقہ مستوں سے چھن گئی آواز
فاقہ مستوں سے چھن گئی آواز
دے رہا ہوں گلی گلی آواز
اپنی اپنی پڑی تھی یاروں کو
کون سنتا یہاں مری آواز
ایک دہشت فضا میں پھیلی تھی
سب پہ حاوی تھی تیسری آواز
یہ گھٹن مجھ کو مار ڈالے گی
بند کرتے ہو کیوں مری آواز
اہل دل سانحے پہ غور کریں
جسم زندہ ہے مر گئی آواز
ہیں پرندے شجر پہ سہمے ہوئے
آ رہی ہے اک اجنبی آواز
میرے منہ میں بلا ضرورت تھی
میں نے کوڑے میں پھینک دی آواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.