Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فاسق جو اگر عاشق دیوانہ ہوا تو کیا

قاسم علی خان آفریدی

فاسق جو اگر عاشق دیوانہ ہوا تو کیا

قاسم علی خان آفریدی

MORE BYقاسم علی خان آفریدی

    فاسق جو اگر عاشق دیوانہ ہوا تو کیا

    دنیا کے مطالب کو فرزانہ ہوا تو کیا

    غفلت میں کوئی پڑ کر گر عمر کو کھو ڈالے

    بعد اس کے اگر سمجھا پھر سیانا ہوا تو کیا

    یہ عمر غنیمت ہے جو دم کہ گزرتا ہے

    گر خانہ ہوا تو کیا ویرانہ ہوا تو کیا

    نظارہ تو کر اے دل ہو شان میں دلبر کا

    گر بھوکا جو ٹل جاوے پھر کھانا ہوا تو کیا

    دے جام تلطف سے ساقی بہ لب تشنہ

    دل پیاس سے جب کملا پیمانہ ہوا تو کیا

    ہے کام ستے مطلب بر آوے کسی ڈھب سے

    کعبہ جو ہوا تو کیا بت خانہ ہوا تو کیا

    جو مرد یگانہ ہے نفس اپنے سے لڑتا ہے

    گر اور طرح کوئی مردانہ ہوا تو کیا

    الجھا ہے یہ دل پیارے زلف اپنی کو سلجھاوے

    جب مر گئے جانی ہم پھر شانہ ہوا تو کیا

    مکھڑے کی جھمک ساجن ٹک ہم کو بھی دکھلاؤ

    گر آگے رقیبوں کے جھمکانہ ہوا تو کیا

    گر سیر میسر ہو تجھ حسن کے باغستاں

    بعد اس کے اگر مجھ کو مر جانا ہوا تو کیا

    دل اپنے بیگانے سے کچھ ہم نے نہ پھل پایا

    گر اپنا ہوا تو کیا بیگانہ ہوا تو کیا

    کہتا تھا میں اس دل کو عاشق تو نہیں ہونا

    اب بس کے اگر سمجھا پچھتانا ہوا تو کیا

    مستانہ ہمیشہ رہو اے عاشق افریدیؔ

    بے عشق اگر کوئی مردانہ ہوا تو کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے