فیصلہ ہی غلط کیا میں نے
فیصلہ ہی غلط کیا میں نے
خود ترا ہجر چن لیا میں نے
کوئی شکوہ گلہ کیا میں نے
جو دیا تو نے رکھ لیا میں نے
جب بھی یاد آئے درد کے پنچھی
اک پرندہ رہا کیا میں نے
کس قدر دیکھ جذب ہوں تجھ میں
تو نے سوچا تو سن لیا میں نے
پھر ادھیڑوں گی درد کے سوئیٹر
خواب ہی ایسا بن لیا میں نے
چشم بینا پہ ہے اثر ترا
عکس آنکھوں میں بھر لیا میں نے
اب تسلی سے بات کرتے ہیں
خواہشوں کو سلا دیا میں نے
اب نہ تیری سنوں گی میں تاراؔ
تیرا اب تک کہا کیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.