Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فیصلہ کوئی بھی ہو یہ بھی سعادت ہے مجھے

مظہر حسین سید

فیصلہ کوئی بھی ہو یہ بھی سعادت ہے مجھے

مظہر حسین سید

MORE BYمظہر حسین سید

    فیصلہ کوئی بھی ہو یہ بھی سعادت ہے مجھے

    میں نے جرگے میں کہا تجھ سے محبت ہے مجھے

    سچ تو یہ ہے کہ ترے بعد میں زندہ ہی نہیں

    سانس لیتا ہوں کہ اس کام کی عادت ہے مجھے

    ہتھکڑی باندھ کے لکھنے پہ بھی پابندی نہیں

    بیڑیاں ڈال کے چلنے کی اجازت ہے مجھے

    دیکھ سکتا ہوں اسے بات بھی کر سکتا ہوں

    یہ نیا ہجر قیامت کی اذیت ہے مجھے

    خودکشی بھوک میں کرنے کی ضرورت کیا ہے

    جب دھماکوں میں شہادت کی سہولت ہے مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے