فیض تخئیل سے پہنچا میں گلستاں کے قریب
فیض تخئیل سے پہنچا میں گلستاں کے قریب
آ چلا قافلہ دل کا در زنداں کے قریب
جذب دل لے ہی گیا حسن گریزاں کے قریب
کیسا عالم ہے مرے دیدۂ حیراں کے قریب
دور ہنگامۂ تہذیب سے طلعت بہ کنار
جلوۂ مہر کی تنویر بیاباں کے قریب
دل میں اک حسرت خاموش کا طوفان اٹھا
فاصلے بڑھتے گئے منزل جاناں کے قریب
کون جانے کہاں لے جائے گی وحشت میری
ایک صحرا بھی تو ہے شہر نگاراں کے قریب
میں نے اشجار کے کنجوں میں پکارا تم کو
آ کے تم لوٹ گئے پردۂ مژگاں کے قریب
ہر گھڑی شوق کو ہے چشم فسوں ساز کی یاد
بے خودی لے گئی صحرا میں غزالاں کے قریب
ساحل امن میں آغوش محبت بے کیف
کاش کشتی مری پہنچے کبھی طوفاں کے قریب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.