فلک اور بھی ہیں زمیں اور بھی ہیں
فلک اور بھی ہیں زمیں اور بھی ہیں
خدا کے حسیں جانشیں اور بھی ہیں
مرے ہی لیے کیوں لکھو شاعری تم
جہاں میں کئی آفریں اور بھی ہیں
مجھے رشک کیوں ہے کہانی پہ اپنے
محبت کے قصے حسیں اور بھی ہیں
یہ سورج یہ تارے یہ چاند اور دنیا
یہاں ہیں مگر کیا کہیں اور بھی ہیں
اننیاؔ ابھی سانپ نکلے نہیں سب
ابھی باقی کچھ آستیں اور بھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.