فلک کے پار مرے عکس کا خزانہ ہے
فلک کے پار مرے عکس کا خزانہ ہے
فنا کے شہر میں میرا کہاں ٹھکانہ ہے
پروں کو تول رہا ہوں بلندیوں کی طرف
مرے وجود میں بیتاب اک دوانہ ہے
یہ کائنات ہے نقشے میں دائرے کی طرح
ہر ایک شے کے مقدر میں گھوم جانا ہے
جبیں بقا کے سمندر میں جھک گئی تو کھلا
مرے وجود کے اندر بھی اک زمانہ ہے
مرے خدا تری رحمت تو بے کراں ٹھہری
ہمارا شوق تو گندم کا ایک دانہ ہے
فرات کوستا رہتا ہوں تیرے پانی کو
ہمارا درد بھی طارقؔ بڑا پرانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.