فنا کچھ نہیں ہے بقا کچھ نہیں ہے
فنا کچھ نہیں ہے بقا کچھ نہیں ہے
فقط وہم ہے ماسوا کچھ نہیں ہے
مرا عذر اس کے سوا کچھ نہیں ہے
خطا کار ہوں اور خطا کچھ نہیں ہے
نہ اپنے ہوئے وہ تو میرا مقدر
زمانے سے مجھ کو گلہ کچھ نہیں ہے
نہ پوچھو محبت کا حاصل نہ پوچھو
پشیمانیوں کے سوا کچھ نہیں ہے
خوشی بھی مصیبت بھی راحت بھی غم بھی
جہان محبت میں کیا کچھ نہیں ہے
تھا دشوار اظہار درد محبت
یہ کیا کم ہے جو کہہ دیا کچھ نہیں ہے
وہ سنتے تھے احوال انجان بن کر
یہی شوقؔ کہنا پڑا کچھ نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.